اشوک کمار پانڈا نے سیل کے سی ایم ڈی کا عہدہ سنبھالا

تاثیر 10 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 10 مئی: ڈاکٹر اشوک کمار پانڈا نے ہفتہ کو اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (سیل) کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر (سی ایم ڈی) کا چارج سنبھال لیا۔ پانڈا امریندو پرکاش کی جگہ لیں گے، جن کی میعاد یکم اپریل کو ختم ہو رہی ہے۔اشوک کمار پانڈا اس سے قبل کمپنی کے ڈائریکٹر (فنانس) کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس عرصے کے دوران وہ تقریباً نو ماہ تک ڈائریکٹر (کمرشل) کا ایڈیشنلچارج بھی سنبھالے رہے۔ ڈاکٹر اشوک کمار پانڈا نے بی ای مکمل کرنے کے بعد 1992 میں بطور مینجمنٹ ٹرینی (ٹیکنیکل) سیل میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ الیکٹریکل انجینئرنگ میں پچھلی 3 دہائیوں میں اپنی ممتاز خدمات، غیر متزلزل لگن اور عزم کے ذریعے، وہ کمپنی کے اندر قیادت کی اعلیٰ سطحوں پر پہنچ چکے ہیں۔