تاثیر 3 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
گوہاٹی، 3 مئی:۔الیکشن کمیشن ووٹوں کی گنتی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ آسام کے 40 پولنگ اسٹیشنوں پر سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان پیر کی صبح 8 بجے گنتی کا عمل شروع ہوگا۔ 126 اسمبلی حلقوں کے 722 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کل ہو گا۔
قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں 9 اپریل کو ریاستی اسمبلی انتخابات کے لیے ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ ہوئی تھی۔ اس بار ریاست میں ریکارڈ 85.5 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔

