منشیات فروش ملک کے دشمن، سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ایل جی سنہا

تاثیر 3 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سرینگر، 03 مئی:منشیات کی اسمگلنگ “خاموش دہشت گردی” ہے۔ جس کا مقصد جموں و کشمیر کے نوجوانوں، خاندانوں اور مستقبل کو تباہ کرنا ہے، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کو کہا کہ منشیات فروش قوم کے دشمن ہیں اور ان کے ساتھ اسی کے مطابق نمٹا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق، ایل جی سنہا نے پد یاترا کی قیادت کرنے سے پہلے یہاں ’ نشہ مکت جموں و کشمیر ابھیان‘ کے دوران ٹی آر سی فٹبال گراؤنڈ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے خلاف مہم صرف 22 دنوں کے اندر ایک ’جن آندولن‘ میں تبدیل ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جنگ ہر گھر، ہر محلہ اور ہر گلی میں لڑی جا رہی ہے۔ منشیات ہمارے نوجوانوں کی قوتِ حیات ختم کر رہی ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ منشیات کے خلاف حلف علامتی نہیں ہے بلکہ والدین کے درد، خاندانوں کے غم اور اساتذہ کی تشویش کی عکاسی کرتا ہے جنہوں نے نوجوانوں کی زندگیوں کو تباہ ہوتے دیکھا ہے۔