میل گھاٹ ٹائیگر پروجیکٹ میں برطانوی دور کے پل خستہ حال، ٹوٹنے کا خطرہ

تاثیر 3 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

امراوتی، 03 مئی : امراوتی ضلع کے میل گھاٹ ٹائیگر پروجیکٹ کے آدیواسی علاقوں میں موجود برطانوی دور کے پل اس وقت انتہائی خستہ حالت میں پہنچ چکے ہیں اور ان کے گرنے کا سنگین خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان پلوں کی مدتِ کار ختم ہو چکی ہے اور اس حوالے سے برطانوی حکومت کی جانب سے بھارت سرکار کو خط بھی موصول ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر یوتھ کانگریس کے ضلعی صدر راہل یوولے نے ان پلوں کی فوری مرمت اور دوبارہ تعمیر کے کام کو منظوری دینے کا مطالبہ کیا ہے۔