تاثیر 3 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
امراوتی، ممبئی ، 3 مئی : امراوتی، دھامنگاؤں ریلوے، ورْود اور شندگھاٹ شہر سمیت تعلقہ کے کئی دیہات میں ہفتہ کے روز دن بھر کی شدید گرمی کے بعد رات تقریباً 9 بجے اچانک طوفانی آندھی اور بارش نے تباہی مچا دی۔ تیز ہواؤں کے باعث دکانوں کے سائن بورڈ اکھڑ گئے، سڑک کنارے فٹ پاتھ پر بیٹھے دکانداروں کا سامان بکھر گیا، جبکہ کئی مقامات پر ٹین کی چادریں اڑ گئیں اور درخت بھی جڑ سے اکھڑ کر گر پڑے۔

