وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری نے محکمہ توانائی کے جائزہ اجلاس میں شمسی توانائی کے فروغ پر زور دیا

تاثیر 25 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 25 مئی:بہار کے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے پیر کے روز محکمہ توانائی کی جائزہ میٹنگ لوک سیوک آواس، 1انے مارگ واقع سنکلپ میں کی۔ میٹنگ کے دوران انہوں نے ریاست میں سبز اور صاف توانائی کو فروغ دینے کے لیے شمسی توانائی کی اسکیموں کے موثر نفاذ پر خصوصی زوردیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعلیٰ بجلی صارفین امداد اسکیم کے تحت ریاستی حکومت گھریلو صارفین کو ماہانہ 125 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کر رہی ہے۔ صارفین کو شمسی توانائی کے استعمال کی ترغیب دینے کے لیے، حکومت گھروں میں سولرپینل لگانے کی اسکیم پر عمل پیرا ہے، تاکہ ریاست شمسی توانائی کے شعبے میں خود انحصار بن سکے۔ انہوں نے کہا کہ شمسی توانائی کو فروغ دینے سے روایتی بجلی پر انحصار کم ہوگا اور بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گرین اینڈ کلین انرجی کو فروغ دینے کے لئے ایک جامع منصوبہ بندی کے تحت کام کیا جائے اور جہاں بھی سولر پینل لگائے جائیں ان کی باقاعدہ دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے