غیر قانونی امیگریشن کیخلاف کریک ڈاؤن مزید سخت، ہزاروں غیر ملکی متاثر

تاثیر 19 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

ٹوکیو ،19مئی:جاپان نے غیر قانونی امیگریشن کے خلاف اپنی سخت پالیسیوں میں نرمی لانے سے انکار کرتے ہوئے کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا اور تازہ اعداد و شمار نے دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق جاپانی حکومت کے مطابق صرف 1 سال کے دوران ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی تعداد میں 6 ہزار 375 کی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ پناہ گزین درخواستوں میں ساڑھے 3 ہزار سے زائد کمی آئی، اسی عرصے میں بے دخلیوں کی شرح میں 33.3 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
ٹوکیو حکومت کا زیرو غیر قانونی غیر ملکی رہائشی منصوبہ اب پوری رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے، یہ پالیسی سابق وزیرِ اعظم اشیبا کے دور میں شروع ہوئی تھی، مگر اب اسے سناے تاکائیچی کی قیادت میں مزید سختی سے نافذ کیا جا رہا ہے۔