تاثیر 21 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
دربھنگہ(فضاامام):دیو نارائن +ٹو اسکول پنچوبھ،دربھنگہ کے پرنسپل مسعود اختر نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ کل بتاریخ 20/مئی 2026ء کو دربھنگہ اردو سیل کی جانب سے”اردو داں طلباء حوصلہ افزائی منصوبہ کے تحت”ضلع سطح پر اسکول وکالج کے طلباء وطالبات کے مابین تقریری مقابلہ منعقد کیا گیا، جس میں ضلع بھر سے بڑی تعداد میں طلباء وطالبات نےتقریری مقابلے میں حصہ لیا جس میں میرے اسکول کی درجہ بارہویں کی طالبہ منتشا پروین، بنت محمد اسلم، موضع ہر چندہ،دربھنگہ نے اس مقابلہ میں حصہ لے کر تیسری پوزیشن حاصل کر کے اسکول اور خاندان کا نام روشن کیا،اس کامیابی پر مذکورہ طالبہ اور اردو کے باصلاحیت استاد حافظ محمد ثاقب ضیاء کا اسکول میں والہانہ استقبال کیا گیا اور مبارکباد پیش کی گئی،اس موقع پر اسکول کے اساتذہ وکاس کماربھارتی،آر،این کمار، سنتوش کمار،چندن کمار مشرا،چند کشور چودھری،انو راگ انیمیش ،دھننجے کمار سنگھ، دنیش کمار ،سینو کماری،شیرین کوثر، کماری سوئٹی، وغیرہ نے بھی استاذو طالبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

