کرکٹ کھیلنے کے دوران تنازع دو برادریوں کے درمیان کشیدگی کئی تھانوں کی پولیس موقع پر تعینات

تاثیر 22 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سنگھواڑہ دربھنگہ ( محمد مصطفیٰ) سمری تھانہ علاقہ کے تحت ارئی گاؤں میں کرکٹ کھیلنے کے دوران ہونے والا تنازع دو برادریوں کے درمیان کشیدگی کی شکل اختیار کر لیا واقعے کے بعد گاؤں میں صورتحال کشیدہ بنی ہوئی ہے۔ احتیاطی طور پر کئی تھانوں کی پولیس موقع پر کیمپ کر رہی ہے  اور پولیس انتظامیہ حالات پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے موصولہ اطلاعات کے مطابق، گاؤں میں کرکٹ کھیلنے کے دوران کسی بات کو لے کر دو برادریوں  کے نوجوانوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا الزام ہے کہ تنازع کے دوران ایک برادری کے کچھ نوجوانوں نے دوسرے نوجوان کی پٹائی کر دی۔ بیچ بچاؤ کرنے پہنچی نوجوان کی بہن کے ساتھ بھی مارپیٹ کیے جانے کی بات سامنے آئی ہے۔ اس کے بعد دونوں فریقوں کے لوگ آپس میں بھیڑ گئے جسکے سبب ماحول کشیدہ ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سمری تھانہ کی پولیس موقع پر پہنچی اور صورتحال کو قابو میں کرنے کی کوشش کی۔ بعد میں معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے مبی، سنگھواڑہ، کمتول، صدر اور کوتوالی تھانے کی پولیس کو بھی بلایا گیا۔ تقریباً چھ تھانوں کی پولیس گاؤں میں کیمپ کر رہی ہے۔ پولیس کی جانب سے کوئیک رسپانس ٹیم کیو آرٹی ٹیم اور وجر گاڑی کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔
کمتول ایس ڈی پی او شبھیندر کمار سمن خود موقع پر کیمپ کر رہے ہیں اور مسلسل صورتحال کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ پولیس انتظامیہ لوگوں سے امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کر رہی ہے۔ فی الحال گاؤں میں کشیدگی کا ماحول برقرار ہے، تاہم پولیس کے مطابق صورتحال قابو میں ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں