ضلع عوامی عدالت کا انعقاد کر ڈی ایم نے دئے لوگوں کے مسائل حل کے احکامات

تاثیر 18 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

        سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 18 مئی 2026 کو ضلع کلکٹر روہتاس شریمتی ادیتا سنگھ نے “Ease of Living” مہم کے تحت اپنے ضلع کلکٹر دفتر کے چیمبر میں ضلعی عوامی عدالت کا انعقاد کیا ۔ مذکورہ ضلع جنتا دربار میں کل 12 افراد نے درخواست/شکایتی مکتوب جمع کئے، جسمیں درخواست گزار رتیش کمار گاؤں پوسٹ ڈمری شاہ پور پولس اسٹیشن شیو ساگر نے تجاوزات کیس نمبر-01/2026 گورنمنٹ بمقابلہ کامیشور پاسوان نے کارروائی کے لئے ایک درخواست نامہ پیش کیا ۔ درخواست گزار اکھیلیش کمار ولد سنتوش کمار محلہ بنواویر نگر بھٹاڈھی سہسرام ​​نے وارڈ نمبر 29 بھٹاڈھی میونسپل کارپوریشن کے خلاف ایک درخواست جمع کرائی جسمیں سڑک پر تجاوزات کر رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں، درخواست گزار شہزادہ ندیم ولد محمد منّا، وارڈ نمبر 6، بلاک-ناصری گنج نے شکشا سیوک ( تعلیمی مرکز ) کی بحالی میں دھاندلی سے متعلق شکایتی مکتوب پیش کیا ضلع عوامی شکایات کے ازالے کے افسر روہتاس کو مذکورہ تینوں درخواستوں کی چھان بین کرنے اور قواعد کے مطابق مناسب کارروائی کرنے اور عملدرآمد کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ درخواست گزار ناصر ساہ گاؤں پوسٹ دینارا نے زمین کے تنازعہ کو حل کرنے کے لئے ایک درخواست جمع کرائی جسے فوری تحقیقات اور نمٹانے کے لئے سب ڈویژنل افسر بکرم گنج کو بھیج دیا، اسی طرح باقی تمام شکایات/درخواستوں کو متعلقہ دفاتر/ اہلکاروں کو اسکے حل کیلئے بھیج دیا گیا ۔