تاثیر 25 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ممبئی، 25 مئی: مہاراشٹر کے ضلع رائیگڑھ میں مہابلیشور-پولاڈپور روڈ پر واقع امبینالی گھاٹ علاقے میں گزشتہ رات ایک کار تقریباً 900 فٹ گہری کھائی میں گر گئی، جس کے نتیجے میں کار میں سوار آٹھ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ پیر کی صبح سے جاری راحت اور بچاؤ کارروائی کے دوران اب تک پانچ لاشیں کھائی سے نکال لی گئی ہیں، جبکہ باقی متاثرین کو نکالنے کا کام جاری ہے۔حادثے کی جانچ کر رہے ہائی وے پولیس کے ایک افسر کے مطابق ستارا ضلع کے رہنے والے آٹھ افراد ہفتہ کے روز پکنک منانے کے لیے رتناگری ضلع کے داپولی گئے تھے۔ یہ تمام افراد اتوار کی دیر رات داپولی سے ستارا واپس لوٹ رہے تھے۔ اسی دوران جب ان کی کار امبینالی گھاٹ علاقے میں پہنچی تو اچانک ڈرائیور کا گاڑی پر سے کنٹرول ختم ہو گیا اور کار تقریباً 800 سے 900 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔

