اچھا طرز عملہی فرد اور سماج دونوں کو مثبت سمت فراہم کرتا ہے: وزیراعظم مودی

تاثیر 20 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 20 مئی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ایک سنسکرت ‘‘سبھاشتم’’ شیئر کیا اور کہا کہ نیک اور صالح طرزِ عمل ایک ایسے چراغ کی مانند ہے جو نہ صرف فرد کو بلکہ پورے معاشرے کو راہ دکھاتاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسی اعلیٰ اصول کو اپناتے ہوئے آج ملک کے لوگ مکمل ضبطِ نفس، صلاحیت اور فرض شناسی کے ساتھ ملک کی تعمیر میں مصروف ہیں۔
وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سنسکرت سبھاشتم شیئر کی اور لکھا ،جس کا مفہوم ہے کہ یہ عزم کہ کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں کرنا چاہیے، محض ذاتی رائے یا وقتی جذبات پر نہیں بلکہ شاستروںپر مبنی ایک منظم اور مستحکم معیار پر ہونا چاہیے، جو انسان کے طرزِ عمل کو درست سمت اور نظم وضبط فراہم کرتا ہے۔ اس لیے انسان کو اسی قائم شدہ نظامِ اقدار کے مطابق عمل کرنا چاہیے، تاکہ اس کا کردار متوازن، معتبر اور بامقصد بن سکے۔