تاثیر 8 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 08 مئی: دہلی ہائی کورٹ کے جسٹس منی پشکرنا کی بنچ نے کانگریس لیڈر ششی تھرور کے اے آئی اور ڈیپ فیک سے تیار کردہ ویڈیوز کو بلاک کرنے کا حکم دیا ہے۔ اپنی درخواست میں ششی تھرور نے ان کی اجازت کے بغیر ان کے نام، تشبیہات، تصویروں اور ان سے جڑے مواد کے استعمال پر پابندی کی درخواست کی ہے۔ تھرور نے الزام لگایا ہے کہ اے آئی اور ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مواد بنایا اور استعمال کیا جا رہا ہے۔ تھرور نے کئی جواب دہندگان کے خلاف درخواست دائر کی ہے، جن میں کئی نامعلوم جواب دہندگان بھی شامل ہیں۔
اس سے قبل ہائی کورٹ کئی اہم شخصیات کے ذاتی حقوق کے تحفظ کا حکم دے چکی ہے۔ ہائی کورٹ نے اداکار ارجن کپور، تیلگو اداکار الّو ارجن، کہانی کار انیرودھاچاریہ، ملیالم اداکار موہن لال، ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سابق رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر، پتنجلی آیوروید کے اچاریہ بالاکرشنن، بابا رام دیو، فلمی اداکارہ سوناکشی سنہا، فلم اداکارہ کاجول،فلم اداکار وویک اوبرائے، آندھرا پردیش کے نائب وزیراعلیٰ پون کلیان، سابق کرکٹر سنیل گواسکر، فلم اداکارسلمان خان، اداکار اجے دیوگن، اداکارہ اور رکن پارلیمنٹ جیا بچن، صحافی سدھیر چودھری،آرٹ آف لیونگ فاؤنڈیشن کے بانی شری شری روی شنکر،تیلگو اداکار ناگارجن،اداکارہ ایشوریہ رائے،اداکار ابھیشیک بچن اورفلم ہدایت کار کرن جوہر کی شخصیت سے متعلق کسی بات کا بغیر اجازت استعمال نہیں کرنے کا حکم دیا تھا۔

