تاثیر 13 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
گاندھی نگر، 13 مئی: پیٹرول اور ڈیزل کی بچت، کار پولنگ اور غیر ضروری اخراجات کو کم کرنے کی وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل کا گجرات میں خاصا اثر ہوا ہے۔ وزیر اعظم نے خود اپنے ایس پی جی قافلے میں گاڑیوں میں 50 فیصد کمی کا حکم دیا ہے۔ گجرات یونیورسٹی نے بھی کارپولنگ نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنا قافلہچھوٹا کر دیا ہے۔ گورنر نے ایس ٹی بس اور ٹرین سے سفر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

