بارش کے درمیان گری آسمانی بجلی، گھر میں چائے بنارہی خاتون جھلسی

تاثیر 6 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سپول، 6 مئی:راگھوپور بلاک کے سمراہی نگر پنچایت کے وارڈ نمبر 5 میں بدھ کے روز تیز بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی۔ زخمی خاتون کی شناخت 35 سالہ منیشا خاتون کے نام سے ہوئی، واقعے کے وقت گھر میں چائے بنا رہی تھی۔
بتایا جاتا ہے کہ زوردار کڑک کے ساتھ بجلی گری اور منیشا خاتون بے ہوش ہوکر زمین پر گر گئیں۔ واقعہ کے وقت وہاں موجود بچوں نے شور کیاجس سے گھر والوں نے اسے راگھوپور ریفرل اسپتال پہنچایا۔ اسپتال میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں نے فوری طور پر ابتدائی طبی علاج فراہم کی اور اسے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کرایا۔ خاتون کے شوہر محمد گلزار کے مطابق یہ واقعہ اتنا اچانک تھا کہ اس نے خاندان کے سبھی افراد کو خوفزدہ کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ جب حادثہ پیش ا?یا تو ان کی بیوی گھر کے معمول کے کام کر رہی تھی۔