اندور کا عاشق معشوقہ سے ملنے بہار آیا معشوقہ کا انکار ہوا تو بجلی کھمبے پر چڑھ کیا ہنگامہ

تاثیر 2 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

       سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع ڈالمیا نگر تھانہ علاقہ کے مکرائن گاؤں میں اندور کے ایک نوجوان نے اس وقت بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر خودکشی کی کوشش کی جب اسکی معشوقہ نے اس سے ملنے سے انکار کیا ۔ لوگوں نے اسے بروقت بچالیا اور اسپتال میں داخل کرایا جہاں اس کی حالت بہتر ہے ۔ واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔ متذکرہ عاشق نے اپنا نام پرشانت جین بتایا جو اندور کے عثمان نگر محلہ کے رہنے والے اجئے جین کا بیٹا ہے ۔عاشق نے اپنے ہاتھ پر اپنی معشوقہ کا نام لکھا تھا اور ٹی شرٹ پہن رکھی تھی اس پر بھی اسی معشوقہ کی تصویر پرنٹ تھی ۔ ڈاکٹرس کے مطابق عاشق کو بے ہوشی کی حالت میں صدرِ اسپتال سہسرام لایا گیا تھا تاہم اسکی حالت میں بہتری آئی ہے اور وہ بات کرنے کے قابل ہوا ہے ۔ یہ معاملہ متذکرہ علاقہ میں بحث کا موضوع بنا ہوا ہے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی روہتاس پولس نے تفتیش شروع کردی ہے، عاشق اور اسکے اہل خانہ سے پوچھ گچھ بھی کی جا رہی ہے ۔