مودی اوسلو پہنچے ، چار دہائیوں میں ہندوستان کے وزیر اعظم کا ناروے کا پہلا دورہ

تاثیر 18 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

اوسلو، 19 مئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی اپنے چھ ممالک کے پانچ روزہ غیر ملکی دورے کے چوتھے دن پیر کو ناروے کی راجدھانی اوسلو پہنچے۔ اوسلو پہنچنے پر ہوائی اڈے پر ناروے کے وزیر اعظم جوناس گہر اسٹورے نے ان کا استقبال کیا۔ چار دہائیوں سے زائد عرصے میں کسی بھارتی وزیر اعظم کا ناروے کا یہ پہلا دورہ ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی 19 مئی کو اوسلو میں تیسری انڈیا-نارڈک چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ وہ نورڈک ممالک کے رہنماو¿ں کے ساتھ مختلف دو طرفہ اور علاقائی امور-مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ وہ اوسلو پہنچ گئے ہیں اور ہوائی اڈے پر پرتپاک استقبال کے لیے وزیر اعظم جوناس گہر اسٹورے کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چار دہائیوں سے زائد عرصے میں کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا ناروے کا یہ پہلا دورہ ہے اور انہیں یقین ہے کہ اس سے ہندوستان-ناروے کے دوستانہ تعلقات میں نئی توانائی آئے گی۔