نیوزی لینڈ کی نئی ٹی 20 لیگ ’این زیڈ20‘ ملتوی ، اب دسمبر 2027 میں شروع ہوگی

تاثیر 11 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

ویلنگٹن، 11 مئی: نیوزی لینڈ کرکٹ کی مردوں اور خواتین کی نئی ٹی 20 لیگ، این زیڈ 20 کے آغاز کو آگے بڑھا دیا گیا ہے۔ پہلے یہ لیگ جنوری 2027 میں شروع ہونا تھی، لیکن اب اس کے دسمبر 2027 میں شروع ہونے کی امید ہے۔
پیر کو جاری ہونے والے ایک بیان میں نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے کہا کہ لیگ کے قیام اور لائسنسنگ کے عمل کے حوالے سے تمام شراکت داروں کے ساتھ مثبت بات چیت جاری ہے۔ حالانکہ ، بورڈ نے اعتراف کیا کہ مقابلے کے موثر اور کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی چیئر ڈائنا پوکیتاپو-لنڈن نے کہا،’’ہم چاہتے ہیں کہ نیوزی لینڈ میں گھریلو ٹی 20 کرکٹ کا مستقبل پائیدار، مسابقتی اور عالمی کرکٹ کے مطابق ہو۔ این زیڈ20 کے ساتھ ہماری بات چیت مثبت رہی ہے، لیکن لیگ کی طویل مدتی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے اضافی وقت درکار ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ جنوری اور فروری 2027 میں آسٹریلیا اور سری لنکا کے خلاف پہلے سے طے شدہ ٹیسٹ سیریز کی وجہ سے شیڈول بہت مصروف ہے جس کی وجہ سے لیگ کے لیے کافی وقت دستیاب نہیں ہو پا رہا تھا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے واضح کیا کہ 2026-27 کے سیزن میں سپر اسمیش مقابلیبھی جاری رہیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان اور سری لنکا کی مرد ٹیموں اور بنگلہ دیش کی خواتین ٹیم کے نیوزی لینڈ کے دورے بھی شیڈول کے مطابق ہوں گے۔