علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی این سی سی یونٹ میں آپریشن سندور کی سالگرہ منائی گئی

تاثیر 10 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

علی گڑھ 10 مئی : ۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی 1 یوپی انجینئر کمپنی، این سی سی کی جانب سے آپریشن سندور کی سالگرہ کے موقع پر ایک یادگاری پروگرام منعقد کیا گیا، جس کا مقصد کیڈٹس میں قومی خدمت اور حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینا تھا۔اس پروگرام میں 25 این سی سی کیڈٹس نے شرکت کی، جن کے ساتھ ایسوسی ایٹ این سی سی آفیسرز مسٹر محمد عمران، اسسٹنٹ پروفیسر، ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی، اور مسٹر محمد دانش، اسسٹنٹ پروفیسر، یونیورسٹی پولی ٹیکنک بھی موجود تھے۔