تاثیر 15 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
بھوپال، 15 مئی:مدھیہ پردیش میں عام عوام کو مہنگائی کا ایک اور بڑا جھٹکا لگا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے اور مغربی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 3 روپے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ نئے نرخ آج جمعہ کی صبح 6 بجے سے نافذ ہو گئے ہیں۔
دارالحکومت بھوپال اور اندور سمیت ریاست کے اہم شہروں میں ایندھن کی قیمت بڑھنے سے گاڑی مالکان اور عام صارفین کی تشویش بڑھ گئی ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ اس کا اثر اب ٹرانسپورٹ، مال برداری اور روزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں پر بھی دیکھنے کو مل سکتا ہے۔
اندور میں پٹرول کی قیمت بڑھ کر 109.81 روپے فی لیٹر پہنچ گئی ہے، جبکہ ڈیزل اب 95.02 روپے فی لیٹر بک رہا ہے۔ وہیں، اسپیڈ پٹرول کی قیمت 119.56 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اس سے پہلے شہر میں پٹرول 106.58 روپے اور ڈیزل 91.97 روپے فی لیٹر مل رہا تھا۔

