پولیس کی بڑی ایکشن میٹنگ — وارنٹ، قرقی اور عدالتی نگرانی پر سخت ہدایت

تاثیر 16 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سیتامڑھی (مظفر عالم)
ضلع  کلکٹریٹ میں ہائی لیول جائزہ  اجلاس پولیس سپرنٹنڈنٹ، امیت رنجن سیتامڑھی کی صدارت میں  میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں عدالت اور ضلع پولیس کے درمیان بہتر تال میل کو مؤثر بنانے پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں عدالت کی جانب سے جاری سمن، وارنٹ، اشتہار اور قرقی جیسے عدالتی احکامات کے بروقت نفاذ پر زور دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی استغاثہ کے گواہوں کی وقت پر عدالت میں حاضری یقینی بنانے کے لیے بھی سخت ہدایات جاری کی گئیں۔ اجلاس کے دوران کورٹ انچارج اور کورٹ نائب کی ذمہ داریوں، استغاثہ شاخ اور عدالتوں کے درمیان تال میل، زیر التوا مقدمات کے جلد تصفیہ، سزا سے متعلق ریکارڈ اور عدالتی احکامات کی نگرانی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ نے واضح ہدایت دی کہ معیاری تفتیش، وقت پر چارج شیٹ داخل کرنا، وارنٹ کی تعمیل، قرقی و ضبطی اور امن و امان کی بحالی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
 اس موقع پر پولیس نائب سپرنٹنڈنٹ (ہیڈکوارٹر-02)، انچارج استغاثہ شاخ، تمام ایڈیشنل تھانہ انچارجان (کورٹ نائب انچارج) سمیت دیگر پولیس افسران اور اہلکار موجود تھے۔