تاثیر 9 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 09 مئی: وزیر اعظم نریندر مودی نے مہارانا پرتاپ کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا اور ہم وطنوں سے ان کی بے مثال ہمت اور حب الوطنی سے ترغیب حاصل کرنے کی اپیل کی۔
وزیر اعظم مودی نے ہفتہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ مہارانا پرتاپ بہادری، شجاعت اور عزت نفس کی لافانی علامت ہیں۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی مادر وطن کی عزت، وقار اور عظمت کے تحفظ کے لیے وقف کر دی۔
اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ مہارانا پرتاپ کی بے مثال ہمت اور غیر متزلزل خودداری آنے والی نسلوں کے دلوں میں حب الوطنی کے جذبے کوروشن کرتی رہیگی۔

