تاثیر 15 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کولکاتہ، 15 مئی:مغربی بنگال قانون ساز اسمبلی کو جمعہ کو نیا اسپیکر مل گیا۔ کوچ بہار ساؤتھ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے رتھیندر بوس کو اسپیکر کے عہدے کے لیے بلا مقابلہ منتخب کیا گیا۔ پہلی بار ایم ایل اے بننے والے رتھیندر بوس کا انتخاب پروٹیم اسپیکر تاپس رائے کی نگرانی میں کرایا گیا۔
حکمراں بی جے پی کی جانب سے وزیر اعلیٰ شوبھیندو ادھیکاری نے رتھیند ر بوس کا نام تجویز کیا جس کی تائید دلیپ گھوش نے کی۔ انہیں صوتی ووٹ کے ذریعے اسمبلی کا نیا اسپیکر قرار دیا گیا۔ ایوان کی کارروائی ’’وندے ماترم‘‘ کے ساتھ سے شروع ہوئی۔ اسپیکر کے انتخاب کے دوران ترنمول کانگریس کے اراکین اسمبلی ایوان میں موجود نہیں تھے، حالانکہ وہ بعد میں کارروائی میں شامل ہو گئے۔

