ریڈ کراس سوسائٹی بتیا نے کی آتش زدہ خانوادے کی مدد

تاثیر 25 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بتیا 25 مئ (محمد قمرالزماں) انڈین ریڈ کراس سوسائٹی، بتیا نے یوگا پٹی علاقے میں واقع پپرہیہ پنچایت کے وارڈ نمبر 4 سیمری بھوانی پور کے آگ کے شکار رامائن مکھیا کو امدادی سامان فراہم کیا۔ تقسیم پروگرام کی قیادت کرنے والے وائس چیئرمین وشواناتھ جھنجھن والا، سکریٹری ڈاکٹر جگموہن کمار، جوائنٹ سکریٹری جگ دیو پرساد نے بتایا کہ متاثرہ خاندان کو امدادی سامان جیسے برتن سیٹ، ترپال، بالٹی وغیرہ فراہم کرا دی گئی ہیں۔ ریڈ کراس متاثرین کی مدد کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ متاثرہ خاندان کے لیے یہ ایک مشکل صورتحال ہے۔ اس صورت حال میں یہ ایک چھوٹی سی مدد ہے۔ اس موقع پر لائف ممبر ڈاکٹر شیام چندر گپتا، مقامی مکھیا شیام سندر پرساد، وارڈ ممبر اجے کمار، ٹیچر مہیش موریہ، ایسوسی ایٹ کرشنا کمار، مکیش کمار وغیرہ موجود تھے۔ متاثرہ خاندان نے ریڈ کراس سے اظہار تشکر کیا۔