اپنی پوسٹ پر اٹھ رہے سوالوں کو لیکر سلمان خان کا ردعمل

تاثیر 19 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

ممبئی،سلمان خان نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کر کے اپنے مداحوں کو فکرمند کر دیا۔ اداکار نے لکھا کہ اپنے ساتھ رہنے کے دو طریقے ہیں: اکیلے اور تنہا۔ اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑگئی ہے، مداح سلمان کی ذہنی حالت کے بارے میں قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔ بڑھتی ہوئی بحث کے درمیان اب اداکار نے سامنے آکر معاملے کی وضاحت کردی ہے۔
اپنے ایکس پر ایک نئی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے سلمان نے لکھا، “ارے یار، میں اپنے بارے میں بات نہیں کر رہا تھا۔ جب میں اتنا بڑا اور شاندار خاندان اور دوست رکھتا ہوں تو میں اکیلا کیسے رہ سکتا ہوں؟ آپ کی تمام تر نوازشوں اور محبتوں کے ساتھ، میں تنہا نہیں ہو سکتا، ورنہ میں سب سے بڑا ناشکرا ثابت ہوجاوں گا۔”