سنگھ کے سو سال، بائیں بازو نے بھی صدی مکمل کی

تاثیر 7 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

ناگپور، 7 مئی: ہندوستان میں ثقافتی اور سیاسی نقطہ نظر سے سال 2026کافی اہمیت کا حامل ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مخالف نظریات کی حامل دو تنظیمیں – کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی/ایم) اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) -دونوں نے اپنے 100 سال مکمل کر لئے ہیں اور 101 ویں سال میں داخل ہو چکی ہیں۔ اس پس منظر میں سینئر صحافی اور سیاسی تجزیہ کار ،ونود دیش مکھ نے دونوں تنظیموں کے نظریاتی اور سیاسی سفر کا تفصیلی تجزیہ پیش کیا ہے ۔
اپنے قیام سے ہی شدید مخالفت کا سامنا کرنے والا راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) آج ایک ہمہ گیر تنظیم بن چکی ہے۔ اس کے نتیجے میں بی جے پی پہلی بار بنگال میں حکومت بنانے میں کامیاب ہوئی۔ دریں اثنا، ہندو مخالف موقف کے ساتھ اپنا صد سالہ سفر مکمل کرنے والا بائیں بازو اب کیرالہ میں اپنی شکست کی وجہ سے سیاسی زوال کے آخری مرحلے میں جاتا ہوا نظر آ رہا ہے ۔