تعلیمی قیادت کے اعتراف میں سردار ترنجیت سنگھ کو اعزاز

تاثیر 19 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا، 19/ مئی (تاثیر بیورو) نئی دہلی میں منعقدہ ورلڈ پنجابی آرگنائزیشن کے “ویساکھی ایوارڈس 2026” کی پروقار تقریب میں سردار ترنجیت سنگھ کو “تعلیمی قیادت ” ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز انہیں تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات، معیاری تعلیم کے فروغ اور تعلیمی نظام میں مثبت تبدیلی لانے کے اعتراف میں دیا گیا۔
یہ ایوارڈ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ نے پیش کیا، جبکہ اس موقع پر پنجاب کے گورنر گلاب چند کٹریا، دہلی حکومت کے وزیر مجندر سنگھ سرسا، اور ورلڈ پنجابی آرگنائزیشن کے انٹرنیشنل صدر و رکن پارلیمنٹ وکرم سنگھ سہانی بھی موجود تھے۔