تاثیر 6 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ ( محمد مصطفیٰ)سمری تھانہ حلقہ کے ارئی گاؤں میں زمینی تنازعہ میں مار پیٹ ہو گئی اس معاملے میں دونوں فریقوں کی جانب سے تھانہ میں الگ الگ ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔
پہلے فریق کی جانب سے تلک ساہ نے دیے گئے درخواست میں کہا ہے کہ متنازع زمین پر باؤنڈری تعمیر کو لے کر کہا سنی ہوئی۔ اور لوگوں نے ان پر کدال اور دیگر اسلحہ سے حملہ کر دیا، جس سے ان کے سر پر شدید چوٹ آئی۔ زخمی حالت میں انہیں علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا اور جان سے مارنے کی دھمکی دی اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ بھی مارپیٹ کی گئی۔
وہیں دوسرے فریق کی جانب سے رنکو کماری، شوہر اجے کمار ساہ نے تھانہ میں دی گئی درخواست میں الزام لگایا ہے کہ 4 مئی 2026 کو وہ اپنے گھر کے چاروں طرف باؤنڈری وال کی تعمیر کرا رہی تھیں۔ اسی دوران پڑوسی لوگ متحد ہو کر تعمیراتی کام رکوانے لگے اور دیوار توڑ دی۔مخالفت کرنے پر ان کے ساتھ مارپیٹ اور گالی گلوج کی گئی۔ خاتون نے سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ ملزمان نے انہیں زبردستی اٹھا کر اپنے آنگن میں لے جا کر ان کے کپڑے پھاڑ دیے اور ان کے ساتھ ناشائستہ برتاؤ کیا۔ ساتھ ہی گلے سے سونے کا منگل سوتر اور بیگ سے تقریباً 2 ہزار روپے چھین لینے کا بھی الزام لگایا گیا ہے متاثرہ خاتون نے یہ بھی کہا کہ ملزمان پہلے سے ان کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور انہیں مستقبل میں جان کا خطرہ ہے۔سمری تھانہ صدر اروند کمار نے بتایا کہ دونوں فریقین کی جانب سے درخواست کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کر کے جانچ شروع کر دی گئی ہے

