سینٹ آگسٹین ڈے اسکول کی 56 سالہ تعلیمی خدمات، نئے کیمپس کا آغاز

تاثیر 15 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا، 15/ مئی (تاثیر بیورو) سینٹ آگسٹین ڈے اسکول  نے تعلیمی خدمات کے 56 سال مکمل ہونے پر شہر کے وسط میں 40A جے سی بوس روڈ پر اپنے نئے کیمپس کا آغاز کیا ہے۔ اسکول انتظامیہ کے مطابق نئے کیمپس میں طلبہ کے لیے بہتر سہولیات، جدید انفراسٹرکچر اور آسان رسائی فراہم کی گئی ہے۔
اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر رچرڈ گیسپر نے کہا کہ ادارہ معیاری تعلیم کے ساتھ طلبہ کی شخصیت سازی، نظم و ضبط اور ذہنی و جذباتی نشوونما پر خصوصی توجہ دیتا ہے۔ اسکول میں یوگا، کھیل کود، سیلف ڈیفنس، این سی سی اور ایئر فورس ٹریننگ کو بھی تعلیم کا اہم حصہ بنایا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق پری پرائمری سطح پر جدید اور سرگرمی پر مبنی تدریسی نظام اپنایا گیا ہے، جبکہ مستقبل قریب میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور روبوٹکس کو بھی نصاب میں شامل کرنے کی تیاری جاری ہے۔ اسکول میں اسپیشل ایجوکیشن اور NIOS سیکشن کے ذریعے ہر طبقے کے طلبہ کو یکساں تعلیمی مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔