تاثیر 22 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 22 مئی: آن لائن کھانے اور مشروبات کی ترسیل کرنے والی کمپنی سوئگی کوہندوستانی ملکیت اور کنٹرول شدہ کمپنی (آئی او سی سی) کے طور پر اہل ہونے کے لئے اپنے کارپوریٹ ڈھانچے کو تبدیل کرنے کے لئے لازمی شیئر ہولڈر کی منظوری نہیں مل سکی ہے۔
کمپنی نے اسٹاک ایکسچینج کو جمع کرائی گئی فائلنگ میں کہا کہ کمپنی کے آرٹیکلز آف ایسوسی ایشن (اے او اے) میں ترمیم کی تجویز کو شیئرہولڈرس کی جانب سے 72.35 فیصد حمایت حاصل ہوئی، جو مطلوبہ حد سے 2.65 فیصد کم ہے۔ کمپنی نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ای ووٹنگ کے عمل کو اپنایا تھا۔ تجویز میں اے او اے میں ترامیم اور رینن ڈی کاسترو آلویز پنٹو کی بطور غیر ایگزیکٹو، غیر آزاد نامزد ڈائریکٹر کی تقرری کی منظوری مانگی گئی تھی۔

