تھائی لینڈ اوپن: سندھو اور سری کانت پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، آیوش شیٹی باہر

تاثیر 13 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 13 مئی : اسٹار ہندوستانی شٹلرس پی وی سندھو اور کدامبی سری کانت نے بدھ کو تھائی لینڈ اوپن 2026 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے لیے شاندار فتوحات درج کیں، جب کہ نوجوان کھلاڑی آیوش شیٹی کو پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
دو مرتبہ کی اولمپک تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو نے خواتین کے سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں چائنیز تائپے کی تنگ چیوتونگ کو 9-21، 12-21 سے شکست دی۔ چھٹی سیڈ سندھو نے صرف 33 منٹ میں میچ جیت لیا۔