تاثیر 11 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
بھوپال، 11 مئی: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے پیر کو دو مادہ چیتے کو شیوپور ضلع کے کنو نیشنل پارک میں کھلے جنگل میں چھوڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش ایک “چیتا اسٹیٹ” کے طور پر تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور ملک کا چیتا دوبارہ متعارف کرانے کا منصوبہ نئی کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ مدھیہ پردیش نے چیتوں کو سازگار ماحول فراہم کرکے اور ان کی بحالی کا اہم کام انجام دے کر اپنے خاندان کا حصہ بنایا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے تقریباً ساڑھے تین سال قبل کنو میں چیتا پروجیکٹ کا آغاز کیا تھا۔ آج چیتا کی بحالی کا یہ پروجیکٹ تیزی سے کامیابی کے ساتھ بلندیوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔ مدھیہ پردیش اس اہم کوشش میں نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے سی سی -2 اور سی سی وی-3 چیتے کو دریائے کنو کے کنارے واقع چیتا ریلیزسائٹ پر کھلے جنگل میں چھوڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش مذہب، سرمایہ کاری اور حیاتیاتی تنوع کے ایک بڑے مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔ نائیجیریا، جنوبی افریقہ اور اب بوتسوانا سے لائے گئے چیتوں کو دوبارہ متعارف کروانے میں مسلسل کامیابیاں مل رہی ہیں، اور آج اس ریاست نے چیتا اسٹیٹ کے طور پر ملک بھر میں پہچان حاصل کر لی ہے۔ فی الحال چیتاوں کی تعداد بڑھ کر 57 ہو گئی ہے، جن میں سے 54 کنو نیشنل پارک اور 03 گاندھی ساگر سینکچری میں ہیں۔

