آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق

تاثیر 9 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کوڈرما، 9 مئی: ضلع کے ستگاواں بلاک کی ٹہرو پنچایت کے تحت نندوڈیہ گاؤں میں جمعہ کی دیر رات آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت ہو گئی۔ پورا گاؤں سوگ میں ہے، اور خاندان کے لوگوں کا رو رو کر برا حال ہے۔
اطلاعات کے مطابق جمعہ کی رات جب اہل خانہ گھر پر تھے تو اچانک گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اسی دوران گھر میں زور دار آواز کے ساتھ آسمانی بجلی گری۔ پردیپ یادو کی بیوی سرسوتی دیوی (42)، اس کا بیٹا، انکت کمار (12) اور پھوپھی موندریکا دیوی (60) بری طرح جھلس گئیں اور موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ واقعے کے بعد پورے گاؤں میں خاموشی چھا گئی۔