تاثیر 25 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
تل ابیب،25مئی:اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران معاہدے میں ایرانی جوہری خطرے کا خاتمہ لازمی شامل ہوگا۔ انہوں نے اتوار کے روز کہا ڈونلڈ ٹرمپ اس بات پر متفق ہیں کہ کہ ایران کے ساتھ کوئی بھی حتمی معاہدہ اس کے بغیر نہیں ہوگا کہ ایران کی طرف سے جوہری خطرے کا خاتمہ کیا جائے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹیلی گرام’ پر اپنے بیان میں کہا یہ ضروری ہے کہ ایرانی افزودہ یورینیئم کو تباہ کیا جائے اور ایران کی یورینیئم افزودگی کی سہولیات کو ختم کیا جائے۔ یورینیئم کو ایران میں نہیں رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا صدر ٹرمپ نے اسرائیل کے حق دفاع کی حمایت کا بھی اعادہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل کو لبنان سمیت ہر محاذ سے درپیش چیلنجوں اور خطرات سے نمٹنے کا حق ہے۔

