بھرتی کے عمل میں تفریق اور بدعنوانی کرکے اتر پردیش کو بیمار ریاست بنا دیا گیا تھا: وزیر اعلیٰ یوگی

تاثیر 3 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

لکھنؤ، 03 مئی : ایک نوجوان کے خواب کو چکنا چور کرنا صرف اس نوجوان کے ساتھ دھوکہ نہیں بلکہ آنے والی نسل کے مستقبل سے بھی دھوکہ ہوتا ہے اور اس سے ترقی کی راہ میں رکاوٹ آتی ہے۔ اتر پردیش جیسی ریاست ویسے ہی بیمارو نہیں ہوئی، اس کو انتخابی عمل (بھرتی)میں تفریق اور بدعنوانی کرکے بیمار اور انتشار کا شکار بنا دیا تھا۔ مہینوں سے کرفیو کی زد میں رہنے والی ریاست ہونے کے ناطے اتر پردیش میں کوئی بھی محفوظ محسوس نہیں کرتا تھا اور انتخاب کے عمل میں اتنی تفریق ہوئی کہ عدالت کو اسے روکنا پڑتا تھا اور صورتحال یہ تھی کہ ہمارے نائب وزیر اعلیٰ ابھی کہہ رہے تھے کہ امتحان کوئی اور دیتا تھا اور تقرری نامہ کوئی اور حاصل کرتا تھا۔