وکرم شیلا پل گرنے سے سبزیوں اور کیلے کا کاروبار متاثر

تاثیر 10 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بھاگلپور، 10 مئی:مشرقی بہار اور سیمانچل کی لائف لائن سمجھے جانے والے وکرم شیلا پل کو پہنچنے والے نقصان نے بھاگلپور میں پھل اور سبزی کاروبار کو پوری طرح سے بدل دیا ہے۔ سبزیوں اور کیلے کی تجارت خاص طور پر شدید متاثر ہوئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بھاگلپور ہری سبزیوں اور کیلے کا ایک بڑا بازار ہے، جہاں گنگا کے پار کے علاقوں سے روزانہ بڑی مقدار میں سامان ا?تا ہے۔ پہلے گنگا کے اس پار سے روزانہ ہزاروں کوئنٹل سبزیاں بھاگلپور پہنچتی تھیں، لیکن پل ٹوٹنے کے بعد حالات کافی خراب ہو گئے ہیں۔ اب سبزیوں اور کیلے کے تاجروں کو خاصی مشکلات کا سامنا ہے۔ کئی تاجر گنگا کے اس پار کے علاقوں میں اپنی پیداوار کم قیمت پر فروخت کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ گنگا کے پار سے مختلف قسم کی سبزیوں کی سپلائی تقریباً رک گئی ہے۔ اس کے علاوہ بھاگلپور بازارمیں کیلے کے سب سے بڑے سپلائی کرنے والے نوگچھیا کے کسان تھے۔ پہلے کیلے کے تاجر صبح چھ بجے سائیکلوں اور دیگر گاڑیوں پر پل کے ذریعے منڈی پہنچ جاتے تھے لیکن اب یہ نظام مکمل طور پر درہم برہم ہو چکا ہے۔