فلاحی کیمپ میں 105 درخواستیں موصول، 87 کا موقع پر ہی نمٹارا

تاثیر 17 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سنگھواڑہ دربھنگہ ( محمد مصطفیٰ)مرکزی اور ریاستی حکومت کی عوامی فلاحی اسکیموں کا فائدہ آخری شخص تک پہنچانے کے مقصد سے منگل کے روز بلاک ہیڈکوارٹر سنگھواڑہ سمیت نگر پنچایت سنگھواڑہ وارڈ نمبر 01، سنہ پور، راجو، راڑھی پشچمی، دوگھرا پنچایت اور جالے نگر پریشد میں سہیوگ و عوامی فلاحی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ کا افتتاح رکن اسمبلی جیویش کمار نے شمع روشن کرکے کیا نگر پنچایت سنگھواڑہ میں منعقدہ کیمپ میں کل 105 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 87 درخواستوں کا موقع پر ہی نمٹارا کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ 11 مستحق افراد کے آیوشمان کارڈ بھی بنائے گئے۔اس موقع پر رکن اسمبلی جیویش کمار نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ترقی، اعتماد اور عوامی فلاح کے 12 سال مکمل ہونے کے موقع پر ملک بھر کے تمام بلاکس میں تین روزہ عوامی فلاحی کیمپ منعقد کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کیمپوں کے ذریعے مختلف سرکاری اسکیموں سے متعلق درخواستوں، رجسٹریشن، تصدیق، ای-کے وائی سی، زیر التوا معاملات کے نمٹارے اور فوائد کی تقسیم کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ کوئی بھی اہل شخص سرکاری اسکیموں کے فوائد سے محروم نہ رہےانہوں نے مزید کہا کہ بہار حکومت کی جانب سے بھی عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے پنچایت سطح پر باقاعدگی سے سہیوگ کیمپ منعقد کیے جا رہے ہیں، جہاں افسران خود عوام کے درمیان پہنچ کر ان کے مسائل کا ازالہ کریں گے پروگرام میں نگر پنچایت سنگھواڑہ کے چیف کونسلر پریم بھگت، نائب چیف کونسلر دیپو کمار، ایگزیکٹو آفیسر اکشے کمار، سنہ پور کے مکھیا امریت چورسیا، پنچایت سمیتی رکن اندرجیت بھگت، ہیرا بھگت، انیل جھا، راجو کی مکھیا رخسانہ خاتون، متھلیش یادو، شہنواز بابر سمیت دیگر عوامی نمائندے موجود تھے اس موقع پر ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر سوپنل کمار، سنگھواڑہ بی ڈی او وکرم کمار، جالے بی ڈی او منوج کمار، معاون ڈائریکٹر برائے معذوران آشیش امن، سی او نہا کماری، جالے سی او وتس انگ، منریگا پروگرام آفیسر رجنیش کمار سمیت مختلف محکموں کے افسران اور ملازمین بھی موجود تھے