تاثیر 23 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کولکاتا، 23/ جون (تاثیر بیورو) انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کولکاتا کے 13ویں کانووکیشن میں 365 طلبہ و طالبات کو مختلف شعبوں میں ڈگریاں عطا کی گئیں۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی اجئے کمار سود تھے۔
اس موقع پر ادارے کے ڈائریکٹر سنیل کمار کھرے نے بتایا کہ آئی آئی ایس ای آر کولکاتا ملک کے ممتاز سائنسی و تحقیقی اداروں میں شمار ہوتا ہے اور اس وقت 157 تحقیقی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے فارغ التحصیل طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

