دو لگژری کارسے 290 لیٹر شراب برآمد، دوا سمگلر گرفتار

تاثیر 20 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سیوان، 19 جون:شراب کی اسمگلنگ کے خلاف بڑے کریک ڈاون میں ضلع کے بھگوان پور ہاٹ تھانہ علاقے میں پولیس نے دو لگڑری کاروں سے 290 لیٹر شراب ضبط کی ہے۔ا سمگلنگ میں ملوث دو اسمگلروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ تھانہ انچارج آشوتوش کمار سنگھ نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پی ایس آئی چھپت کمار چوبے اور ایس آئی انیل کمار نے پولیس فورس کے ساتھ مشترکہ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران انہوں نے مشکوک گاڑیوں کا پیچھا کیا اور انہیں غازی پور گاوں کے قریب روک کر تلاشی لی۔تلاشی کے دوران ایک ٹاٹا نیکسن اور ایک ماروتی سوزوکی ارٹیکا کار سے کل 290 لیٹر شراب برامد ہوئی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے دو شراب اسمگلروں کو گرفتار کر لیا۔گرفتار اسمگلروں کی شناخت شانتنو کمار ولد ستندر سنگھ ساکن برکاگاو?ں بکتولی اور رنجیت کمار ولد رمیش سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔