ایل جی لداخ نے سنگل یوز پلاسٹک اشیاء کے استعمال پر پابندی عائد کی

تاثیر 20 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جموں, 19 جون:لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر ونئے کمار سکسینہ نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں سنگل یوز پلاسٹک اشیاء کے استعمال اور عوامی مقامات پر گندگی پھیلانے کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے متعدد پلاسٹک مصنوعات پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نئے ضوابط کے تحت پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے افراد، تجارتی اداروں، ہوٹلوں اور کھانے پینے کی دکانوں پر 10 ہزار روپے جبکہ عوامی مقامات پر کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
انتظامیہ نے لیہہ ہوائی اڈے اور لداخ کے داخلی راستوں پر سنگل یوز پلاسٹک کی روک تھام کے لیے اچانک جانچ کا نظام بھی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پابندی کے دائرے میں پلاسٹک کی پلیٹیں، کپ، چمچ، اسٹراؤ، ٹرے، پیکنگ فلم، تھرموکول سجاوٹ، پلاسٹک جھنڈے اور دیگر مخصوص اشیاء شامل ہیں۔