تاثیر 10 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ممبئی،اجے دیوگن کی کامیڈی فلم ’ دھمال 4‘ کا انتظار کرنے والوں کے لیے بڑی خبر آ گئی ہے۔ میکرز نے نیا پوسٹر جاری کرتے ہوئے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ اندرا کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم اب 10 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔در اصل یہ فلم پہلے17 جولائی کوریلیز ہونے والی تھی لیکن اب ایک ہفتہ قبل ہی ناظرین تک پہنچ جائے گی۔ ریلیز کی تاریخ سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر فلم کے حوالے سے جوش و خروش بڑھ گیا۔

