اکشے کمار نے ماتا ویشنو دیوی کٹرا میں درشن کیے

تاثیر 19 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جموں, 18 جون:بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے جمعرات کو کٹرا میں واقع شری ماتا ویشنو دیوی کے مقدس مندر کے درشن کرکے خصوصی دعائیں مانگیں۔ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان اداکار نے غارِ مقدس میں مذہبی رسومات ادا کیں اور ماتھا ٹیکا۔اکشے کمار کی آمد کے دوران دربار میں موجود عقیدت مندوں اور سیاحوں میں خاصا جوش و خروش دیکھنے کو ملا اور بڑی تعداد میں لوگوں نے ان کی ایک جھلک پانے کی کوشش کی۔اداکار کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب شری ماتا ویشنو دیوی کے دربار میں ملک بھر سے آنے والے یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔