تاثیر 19 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
بیجنگ ،18جون:چین نے ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا خیرمقدم کیا ہے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ معاہدہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مثبت اثرات کا حامل ہے، اْمید ہے کہ تمام فریق وعدوں کی مکمل پاسداری کریں گے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھاکہ جنگ کے آغاز سے ہی چین امن کے قیام اور مذاکرات کے فروغ کے لیے سرگرم کردار ادا کرتا رہا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ اور ایران نے جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کو کھولنے سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر مقررہ وقت سے پہلے ہی دستخط کر دیے ہیں اور یہ معاہدہ اب نافذ العمل ہو چکا ہے۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران امریکہ مفاہمتی یادداشت پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی موجودگی میں دستخط کیے۔

