آبنائے ہرمز بند ہوئی تو امریکہ نتائج بھگتے گا:پاسدارانِ انقلاب کی وارننگ

تاثیر 06 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

تہران،06جون:ایران کے قشم اور گورک جزائر میں ساحلی ریڈار تنصیبات پر امریکی حملے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی طرف ڈرون بھیجے جانے کے ردِعمل میں کیے گئے تھے۔پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ اگر امریکی کارروائیاں جاری رہیں، تو آبنائے ہرمز کو تیل اور گیس کی برآمدات کے لیے مکمل طور پر بند کرنے کے نتائج کی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوگی۔پاسدارانِ انقلاب نے ہفتے کے روز جاری بیان میں مزید دعویٰ کیا کہ اس نے امریکی حملوں کے ردِعمل میں کویت اور بحرین میں موجود امریکی اڈوں کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔پاسدارانِ انقلاب نے مزید دعویٰ کیا کہ اس نے چار آئل ٹینکروں پر فائرنگ کی ،جو اس کے بقول اس کی اجازت کے بغیر آبنائے ہرمز عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔دوسری جانب امریکی فوج نے آج پہلے بتایا کہ ایران نے کویت اور بحرین کی جانب سات بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔امریکی فوج کے مطابق ان میں سے چھ میزائل راستے میں ہی تباہ کر دیے گئے جبکہ ساتواں اپنے ہدف تک نہیں پہنچ سکا۔