تاثیر 07 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع کاراکاٹ بلاک کے کستوربا رہائشی گرلز اسکول کی تین طالبات کو سپرنٹنڈنٹ آف پولس شری روشن کمار نے اپنے دفتر میں بھی اعزاز سے نوازا ۔ انھیں یہ اعزاز انکی ڈرائنگ اور پائیدار تخلیقات کیلئے مورخہ 2 جون کو منعقدہ ایک تعاون کیمپ میں ملا خصوصی طور پر دیا گیا تھا ۔ اعزاز پانے والی طالبات میں گڑیا کماری، کرشمہ کماری اور روشنی کماری شامل ہیں ۔ گڑیا کماری نے ضلع کلکٹر روہتاس شریمتی ادیتا سنگھ کی مکمل تصویر کا خاکہ تیار کیا تھا، جبکہ کرشمہ کماری نے سپرنٹنڈنٹ آف پولس روشن کمار کی تصویر بنا کر اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا ۔طالبا روشنی کمار نے ایک پائیدار دسٹیشنری اسٹینڈ بنایا تھا، اس سے پہلے اس نے ایک پائیدار گلدستہ بھی بنایا تھا ۔ اطلاعات کے مطابق روشنی ایک یتیم طالبہ ہے اور اسکول کے ہی رہائشی کمپلیکس میں رہکر پڑھائی کر رہی ہے ۔ ایس پی روشن کمار نے ان سبھی کی حوصلہ افزائی اسلئے بھی کی کہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھیں اور عزم کے ساتھ اپنے مقاصد کو حاصل کریں، انھوں نے یقین دلایا کہ پولس انتظامیہ ہر وقت انکے ساتھ ہے اور کسی بھی مشکل میں مدد کے لئے تیار ہے ۔ ایس پی روہتاس شری روشن کمار نے طلباء کے ساتھ مطالعہ، کیرئیر، اور اہداف کے تعین پر تفصیل سے تبادلہ خیال بھی کیا، جس سے انکے حوصلے بلند ہوئے ۔ گڑیا کماری و دیگر طالبہ نے ایس پی روہتاس شری روشن کمار سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ ایسے افسران طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور ہونہار طلباء کو اپنے مقاصد حاصل کرنے کے قابل بناتے ہیں ۔ اس اقدام کو مقامی دیگر اہم لوگوں نے بھی کافی سراہا ہے ۔

