تاثیر 15 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کولکاتا، 14 جون : مغربی بنگال کی سیاست میں ترنمول کانگریس کو ایک اور بڑا سیاسی جھٹکا لگا ہے۔ سات بار رکنِ اسمبلی رہنے والے اور ریاست کے سابق وزیر مانس بھوئیاں نے ترنمول کانگریس کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ سابق وزیر اعلیٰ اور پارٹی سربراہ ممتا بنرجی کو بھیجتے ہوئے کہا کہ جن سیاسی اقدار اور اصولوں کی بنیاد پر انہوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی، ترنمول کانگریس اب ان سے دور ہوتی جا رہی ہے۔
مانس بھوئیاں نے اپنے استعفیٰ میں کسی بھی شخصی رہنما پر الزام عائد نہیں کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کا یہ فیصلہ نظریاتی وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ سیاست سے کنارہ کشی اختیار نہیں کر رہے اور عوامی زندگی میں فعال کردار ادا کرتے رہیں گے۔ تاہم انہوں نے اپنے آئندہ سیاسی لائح? عمل کے بارے میں کوئی اشارہ نہیں دیا۔
مانس بھوئیاں مغربی بنگال کے سابق متحدہ میدنی پور (جے این) علاقے کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ کانگریس میں رہتے ہوئے وہ ریاستی صدر اور اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف جیسے اہم عہدوں پر بھی فائز رہے۔ سال 2016 میں انہوں نے کانگریس چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی۔

