تاثیر 03 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ڈھاکہ، 3 جون: بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (بی جی بی) نے ہندوستان کی اہم نیم فوجی فورس، بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) پر بین الاقوامی سرحد پر کشیدگی بڑھانے کا الزام عائد کیاہے۔ بی جی بی نے ہندوستان کی جانب سے لوگوں کو مبینہ طور پر دھکیلنے پر سخت موقف اختیار کیا ہے۔ بی جی بی کے ترجمان کرنل ابو حسنات محمد محمود اعظم نے کہا کہ سرحد کے راستے ملک میں دھکیلے گئے کسی بھی فرد کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
ڈھاکہ ٹریبون کی رپورٹ کے مطابق، بی جی بی ہیڈکوارٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اور فورس کے ترجمان کرنل ابو حسنات محمد محمود اعظمنے کہا کہ اگر دھکیلا گیا کوئی بھی فرد بنگلہ دیشی شہریت کا دعویٰ کرتا ہے تو بین الاقوامی قوانین اور طریقہ کار کے مطابق نامزد چوکیوں کے ذریعے شناخت کی تصدیق کے بعد ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جی بی سرحد پر کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔لوگوں کو دھکیلے جانے کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ سے بقرعید کے دوران متعدد اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئیں۔

