مدھیہ پردیش سے راجیہ سبھا کی تینوں سیٹیں بی جے پی نے جیتیں، تینوں امیدوار بلامقابلہ منتخب

تاثیر 11 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بھوپال، 11 جون : مدھیہ پردیش سے راجیہ سبھا کی تینوں سیٹیں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جیت لی ہیں۔ پارٹی کے تینوں امیدواروں ترون چْگ، رجنیش اگروال اور مہیش کیوٹ کو جمعرات کے روز بلامقابلہ منتخب قرار دے دیا گیا۔
راجیہ سبھا انتخاب کے طے شدہ شیڈول کے مطابق، نامزدگی واپس لینے کا جمعرات کو ا?خری دن تھا۔ دوپہر 3 بجے نام واپس لینے کا وقت ختم ہونے کے بعد بی جے پی کے تین امیدواروں کو بلامقابلہ فاتح قرار دیا گیا، جن میں ترون چْگ، رجنیش اگروال اور مہیش کیوٹ شامل ہیں۔ ریٹرننگ ا?فیسر اروند شرما نے بی جے پی کے تینوں بلامقابلہ منتخب امیدواروں کو انتخابی سرٹیفکیٹ سپرد کر دیے ہیں۔