کسانوں کو کیمیائی کاشتکاری ترک کر کے قدرتی کھیتی کو اپنانا چاہیے: تارکیشور پرساد

تاثیر 11 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کٹیہار، 11 جون:ضلع کے کسانوں کو روایتی کیمیائی کھیتی کے مضر اثرات سے بچانے اور قدرتی اور نامیاتی کھیتی کو اپنانے کی ترغیب دینے کے لیے جمعرات کے روز وکاس بھون ا?ڈیٹوریم میں ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اے ٹی ایم اے کے زیر اہتمام، اس “قدرتی کھیتی پر تربیتی پروگرام” کا باقاعدہ افتتاح سابق نائب وزیر اعلیٰ اور ایم ایل اے تارکیشور پرساد، پران پور ایم ایل اے نشا سنگھ، کویرا ایم ایل اے کویتا پاسوان، کدوا ایم ایل اے دلال چندر گوسوامی اور ضلع زراعت افسر متھیلیش کمار نے مشترکہ طور پرشمع روشن کر کیا۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایم ایل اے تارکیشور پرساد نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ ا?ج زراعت میں کیمیائی کھادوں اور کیڑے مار ادویات کا بے دریغ استعمال نہ صرف زمین کی زرخیزی کو تباہ کر رہا ہے بلکہ ان کے استعمال سے انسانی صحت پر بھی شدید منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں جس سے کئی سنگین بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے اخراجات کا نصف صرف کھادوں اور کیڑے مار ادویات کی خریداری پر خرچ ہوتا ہے۔