تاثیر 22 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کشن گنج، 22 جون: نگر پنچایت پوا کھالی کے وارڈ نمبر 3 واقع سمل باڑی رہائشی ایک معصوم بچے کی لاش پیر کے روز بوڑھی کنکئی ندی سے برآمد کیا گیا۔ متوفی کی شناخت صمدانی ولد سمیر الدین کے طور پر ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق صمدانی اتوار کی دوپہر سے لاپتہ تھا۔ اہل خانہ اور مقامی لوگوں نے اس کی بہت تلاش کی لیکن اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ تلاشی کے دوران بچے کے کپڑے ندی کے کنارے سے ملے جس سے خدشہ ہوا کہ وہ ڈوب گیا ہے۔ اس کے بعد پواکھالی تھانہ اور ضلع مجسٹریٹ کو اس واقعہ کی اطلاع دی گئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیم کو بلایا گیا۔پیر کے روز ٹیم نے بوڑھی کنکئی ندی میں تلاشی مہم شروع کی۔ کافی کوشش کے بعد ٹیم نے بچے کی لاش کو ندی سے نکال لیا۔

